پی پی کی بلدیاتی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی، مدثر انصاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری وامیر ضلع کیماڑی غربی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثرحسین انصاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بلدیاتی حکومت شہر اور ٹاؤنز میں عوامی مسائل حل کرنے میںناکام ہوگئی‘ضلع غربی کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے‘ کارکنان دعوت الی اللہ کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں‘ اختیارات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے بھرپورعوامی خدمت میںمصروف ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دفتر ضلع غربی میں ضلع بھر کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کارکنان اللہ سے تعلق کو مضبوط کریںاور عوام کو جماعت اسلامی کی جدوجہد اورمقاصدسے آگاہ کریں‘ملک وقوم کامستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔ اجتماع کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع کیماڑی فضل احدنے کہا کہ حماس نے اپنے سے کئی گنابڑے دشمن کو اپنی استقامت اور رب سے مضبوط تعلق کی وجہ سے بدترین شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کو کھڑاکرنے اور جدوجہد کوآگے بڑھانے کے لیے مالیات کابہترہوناضروری ہے‘ اللہ کی راہ میں انفاق کرنا دنیا وآخرت کی کامیابی کاذریعہ اور رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ،منظم افراد اقامت کی جدوجہد بہتر انداز میں کرسکتے ہیں‘ پاکستان میں جماعت اسلامی کی پیش قدمی ملک میں اسلامی انقلاب کا ذریعہ بنے گی‘ انہوں نے کہاکہ کارکنان کو ہرسطح پرہرقسم کے حالات کے لیے خود کوتیار رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین، مصر اور بنگلا دیش میں تحریک اسلامی نے بے بہا قربانیاں اورعزم استقامت کامظاہرہ کیا ہے۔ان شا اللہ دنیا بہت جلد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں تبدیلی دیکھے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا
پڑھیں:
تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کے لیے طاقت کا ذریعہ بن گیا ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام میں تبدیل کرنے سے باز رہے کیونکہ یہ پاکستان کے وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
لیاقت بلوچ نے تجویز دی کہ قومی جمہوری جماعتیں متناسب نمائندگی کے طرزِ انتخاب پر اتفاق کر لیں تاکہ حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرجانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور کسانوں کے ساتھ مجرمانہ لاپروائی فوری طور پر بند کی جائے۔
لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں کے ساتھ فقیدالمثال یکجہتی کا مظہر ہوگی اور 27 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والا ’’یکجہتی فلسطین جلسہ‘‘تاریخ ساز ثابت ہوگا۔