شارجہ (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو شکست دے دی۔ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ وارئیرز کے درمیان گزشتہ روز میچ میں شارجہ وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 91 بنائے، اس موقع پر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہر ہ کیا۔محمد عامر نے چوبیس رنز کے عوض شارجہ وارئیرز کے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاندار بالنگ پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ شارجہ وارئیرز کی جانب سے جیسن رائے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیوک ویلز اور ہرمیت سنگھ گیارہ گیارہ رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے بغیر وکٹ گنوائے دس اوورز میں ہی فتح سمیٹ لی، فخر زمان نے 71 رنز بنائے اس میں ان کے چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے، ان کے ساتھ ایلیکس ہیلز نے 23 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آئوٹ رہے۔اس طرح ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر بڑی فتح اپنے نام کی، اس فتح میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور فخر زمان کا اہم کردار رہا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شارجہ وارئیرز ڈیزرٹ وائپرز

پڑھیں:

صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی میں منفی ریکارڈ، بابراعظم کے برابر آگئے

پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔

اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ  محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی موجود ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے نام ہے جوکہ 84 میچز میں 10 مرتبہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے جبکہ شاہد آفریدی اس فہرست میں 8 صفر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

صائم ایوب 43 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل 58 میچز، حفیظ 119 اور بابراعظم 128 میچز میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
  • ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی
  • اے آئی کی کارکردگی 100 گنا بڑھانے والی جدید کمپیوٹر چپ تیار
  • فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ، عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
  • ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ،عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
  • صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی میں منفی ریکارڈ، بابراعظم کے برابر آگئے