Islam Times:
2025-04-25@08:24:06 GMT

منقبت و نوحہ خوانی

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
عنوان:
منقبت خوانی اور نوحہ خوانی کی اہمیت اور آداب
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین جناب جری حیدر
تاریخ: 24 جنوری 2024

موضوعات گفتگو:
???? نوحہ خوانی و منقبت خوانی کے اہداف؟
⚫نوحہ خوانی و منقبت خوانی کے ترکیبی عناصر
 
????اچھے اشعار کی کیا خصوصیات؟
????منقبت خواں اور ذاکر اہلبیت کی خصوصیات اور ذمہ داریاں؟
 
????دشمن کیا چاہتا ہے اور کس طرح سے انحراف پیدا کرتا ہے؟
 
خلاصہ گفتگو:
نوحہ خوانی اور منقبت خوانی کا بنیادی مقصد اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت کو فروغ دینا اور کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنا ہے۔ یہ عمل نہ صرف دلوں میں دینی جذبات کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ظلم کے خلاف مزاحمت اور عدل و انصاف کے قیام کا شعور بھی پیدا کرتا ہے۔
 
نوحہ خوانی کے لیے اشعار میں فصاحت و بلاغت، سادگی، اور پیغامِ حقانیت کا ہونا ضروری ہے۔ اشعار کا مقصد سامعین کے دلوں کو متاثر کرنا اور انہیں ہدایت کی طرف راغب کرنا ہونا چاہیے۔ نوحہ خوان اور منقبت خواں کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان کا اخلاق، علم، اور اندازِ بیان اہلِ بیت کے پیغام کو مؤثر انداز میں پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
 
دشمن ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ نوحہ خوانی اور منقبت خوانی میں انحراف پیدا کرے۔ جھوٹے بیانیے، غیر شرعی انداز، اور اختلافات کو فروغ دے کر اہلِ بیت کے حقیقی پیغام کو مسخ کرنے کی سازش کی جاتی ہے۔ ایسے حالات میں منقبت خواں اور ذاکر کی ذمہ داری ہے کہ دینی اصولوں کی پاسداری کریں اور اہلِ بیت کی عظمت کے شایانِ شان اشعار اور انداز اختیار کریں تاکہ کربلا کا پیغام اپنی اصل صورت میں محفوظ رہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منقبت خوانی نوحہ خوانی کرتا ہے

پڑھیں:

دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری

تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ دین کی دعوت اور پیغام کو صرف مردوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ خواتین نے ہر دور میں دین اسلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایسی جماعتیں وجود میں آنی چاہئیں، جو مردوں اور خواتین دونوں پر مشتمل ہوں، کیونکہ اسلام کا پیغام مکمل شراکت داری اور مساوات کا پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلام نے زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین سے مساوی برتاؤ کا حکم دیا۔ انہوں نے اسلام میں خواتین کے دینی، سماجی و معاشرتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کو بھی مساوی طور پر امر بالمعروف نہی عن المنکر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کوئی اس مقام اور ذمہ داری کو روایات و ثقافت کی آڑ میں کم نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن کریم واضح طور پر مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو ایک دوسرے کا رفیق اور مددگار قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ گواہ ہے جب دین کی خدمت کا میدان ہو تو خواتین مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ اکثر اوقات آگے دکھائی دیتی ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ کوئی گھر، کوئی کنبہ اور کوئی جماعت اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک اس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل نہ ہوں۔ انہوں نے اسلامی تاریخ کے اہم لمحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ کے مواقع پر صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی شامل تھیں۔ جب بیعت عقبہ اولیٰ و بیعت عقبہ ثانیہ کے مقام پر 73 افراد نے بیعت کی، تو ان میں خواتین بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دار ارقم میں جب دعوت کا پیغام سنایا جا رہا تھا تو سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ سننے والی، سیکھنے والی، سہارا بننے والی، ناصح اور مشیر کے طور پر موجود تھیں۔ سیدہ خدیجہؓ نہ صرف رسول کریم ﷺ کی معاون بنیں بلکہ اپنی بصیرت، تجربے اور حکمت کیساتھ دین کی خدمت میں ایک مثال بن کر سامنے آئیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دین کی دعوت اور پیغام کو صرف مردوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ خواتین نے ہر دور میں دین اسلام کی ترویج میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایسی جماعتیں وجود میں آنی چاہئیں، جو مردوں اور خواتین دونوں پر مشتمل ہوں، کیونکہ اسلام کا پیغام مکمل شراکت داری اور مساوات کا پیغام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
  • پہلگام کا خونی واقعہ: پیغام کیا ہے ؟
  • بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
  • گوند کتیرا، ایک مفید جڑی بوٹی
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
  • بغداد، ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، فواد حسین
  • گلوبل سکیورٹی انیشٹو ۔ شورش زدہ دنیا میں ایک امید بن گیا
  • چین کی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
  • چین کی مقبو ضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت