رانجی ٹرافی: روہت شرما کے ساتھ دیگر اسٹار بلے باز بھی بری طرح ناکام
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے علاوہ دیگر اسٹار بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد روہت شرما رانجی ٹرافی میں بھی ناکام رہے، انکے علاوہ بھارتی ٹیم کے دیگر سرکردہ کھلاڑی بھی کو پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کررہے۔
تقریباً ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنیوالے روہت شرما 19 گیندوں پر محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
دیگر اسٹار بلےبازوں میں اوپنر یشسوی جیسوال 4، اجنکیا رہانے 12، شریاس ایر 11 اور شیوم ڈوبے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
کوئٹہ، مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ میں مظاہرین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مفتی محمد قاسم، ادریس مغل و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ بھارتی حکومت کی ناکامی کی آڑ میں پاکستان پر آبی جارحیت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ دنیا کی آنکھیں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر پر قبضے، ہزاروں کی تعداد میں مسلح فوجیوں کے باوجود ایسے واقعات ان کی سکیورٹی ناکامی ہے۔ بھارت اپنی ناکامی تسلیم کرنے کی بجائے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ زہر اگلنے کے ساتھ ساتھ بھارت اب آبی جارحیت پر اتر آیا ہے۔ جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔