Daily Sub News:
2025-04-26@22:13:24 GMT

ورلڈ پیدل لیگ میں سہیل خان انٹرٹینمنٹ کی شمولیت

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

ورلڈ پیدل لیگ میں سہیل خان انٹرٹینمنٹ کی شمولیت

ورلڈ پیدل لیگ میں سہیل خان انٹرٹینمنٹ کی شمولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

دبئی : ورلڈ پیڈیل لیگ نے بھارت کے معروف انٹرٹینمنٹ، ایونٹس اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ہاؤسز میں سے ایک سہیل خان انٹرٹینمنٹ کو بھارت میں اپنے متوقع ڈیبیو سے قبل ٹیم پینتھرز کا مالک مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی کے نیسکو سینٹر میں 5 سے 8 فروری تک منعقدہ ورلڈ پاڈیل لیگ بھارت میں پہلی بار ٹاپ گلوبل پیڈل کھلاڑیوں کو ایک ساتھ لائے گی۔سہیل خان انٹرٹینمنٹ اپنے بینر تلے 14 فلمیں بناچکا ہے اور ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’میں نے پیار کیوں کیا؟‘‘، ’’جے ہو‘‘، ’’فریکی علی‘‘، ’’پارٹنر‘‘جیسی کامیاب فلمیں کے لئے مشہور ہے۔

آئی ڈی انفو بزنس سروس لمیٹڈ کی ملکیتی اور میسور کے زیر انتظام دبئی ورلڈ پیڈل لیگ میٹیرا ڈویلپرز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عالمی معیار کے مطابق ہندوستان میں عالمی معیار کے پیڈل ایکشن کو لائیں گے۔ 4 ٹیموں کے 32 ایلیٹ کھلاڑیوں پر مشتمل یہ لیگ بھارت میں کھیل کے لئے نئے معیار قائم کرنے کو تیار ہے۔

ڈبلیو پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا کہ بھارت میں پاڈیل کی ترقی کافی متاثر کن ہے ہماری صنعت کے کئی ساتھی بھی باقاعدگی سے اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں یہ ایک ایسا کھیل ہے جو کمیونٹی کے احساس کو فروغ دیتا ہے اور ورلڈ پیڈیل لیگ کے بھارت میں اپنے آغاز کے ساتھ یہ بلاشبہ اس کھیل کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔ ٹیم پینتھرز کو دنیا بھرسے کچھ دلچسپ ٹیلنٹ ملا ہے اور ہم آگے ایک کامیاب ایڈیشن کے منتظر ہیں۔سہیل خان انٹرٹینمنٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ورلڈ پیڈل لیگ کی ڈائریکٹر ہیمالی شرما نے کہا کہ سہیل خان اور ان کی ٹیم کا ورلڈ پیڈل لیگ کے بھارت ڈیبیو کا حصہ بننا خوشی کی بات ہے۔ لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی پاڈیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ورلڈ پیڈیل لیگ سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر ہوگی جس میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں ہر ایک ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ٹاپ دو ٹیمیں 8 فروری کو ہونے والے فائنل میں پہنچیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  ترقی پذیر ممالک کے لیے سنگین چیلنج ہے، چین 
  • پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2 کا نائب صدر منتخب
  • پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے
  • پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط
  • معاہدہ سندھ طاس پر بھارتی اقدام، پاکستان کا اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا امکان
  • کیا سندھ طاس معاہدے کو بچانے کیلئے امریکہ اور ورلڈ بینک کچھ کرسکتے ہیں؟
  • بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، شرجیل میمن
  • سندھ طاس معاہدے پر ایک نظر
  • بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو کیا ہوگا؟
  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک