خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئی فورس کے قیام کےلیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
فورس ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار کی جائے گی، ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اور علیحدہ وردی ہوگی۔
مسودے کے مطابق ریگولیٹری فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی، ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمہ ہوگی۔
ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا، ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری فورس ہوگی، فورس کیلئے نئی بھرتیاں یا پولیس فورس اور لیویز اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا۔
روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹی فکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔