حکومت اور پی ٹی آئی میں چیئرمین پی اے سی کیلئے جنید اکبر کے نام پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت اور تحریک انصاف نے چیئرمین پی اے سی کیلئے جنید اکبر کے نام پر اتفاق کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگا ،اجلاس میں جنید اکبر کے بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی بننے کا امکان ہے۔
خیال رہے تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبر کو نامزد کیا تھا جبکہ عادل بازئی کا نام پینل میں شامل ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکماپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی اور انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔
سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حفیظ الرحمٰن و دیگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔