ورلڈ پیدل لیگ میں سہیل خان انٹرٹینمنٹ کی شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
دبئی : ورلڈ پیڈیل لیگ نے بھارت کے معروف انٹرٹینمنٹ، ایونٹس اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ہاؤسز میں سے ایک سہیل خان انٹرٹینمنٹ کو بھارت میں اپنے متوقع ڈیبیو سے قبل ٹیم پینتھرز کا مالک مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی کے نیسکو سینٹر میں 5 سے 8 فروری تک منعقدہ ورلڈ پاڈیل لیگ بھارت میں پہلی بار ٹاپ گلوبل پیڈل کھلاڑیوں کو ایک ساتھ لائے گی۔
سہیل خان انٹرٹینمنٹ اپنے بینر تلے 14 فلمیں بناچکا ہے اور ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’میں نے پیار کیوں کیا؟‘‘، ’’جے ہو‘‘، ’’فریکی علی‘‘، ’’پارٹنر‘‘جیسی کامیاب فلمیں کے لئے مشہور ہے۔
آئی ڈی انفو بزنس سروس لمیٹڈ کی ملکیتی اور میسور کے زیر انتظام دبئی ورلڈ پیڈل لیگ میٹیرا ڈویلپرز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عالمی معیار کے مطابق ہندوستان میں عالمی معیار کے پیڈل ایکشن کو لائیں گے۔ 4 ٹیموں کے 32 ایلیٹ کھلاڑیوں پر مشتمل یہ لیگ بھارت میں کھیل کے لئے نئے معیار قائم کرنے کو تیار ہے۔
ڈبلیو پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا کہ بھارت میں پاڈیل کی ترقی کافی متاثر کن ہے ہماری صنعت کے کئی ساتھی بھی باقاعدگی سے اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں یہ ایک ایسا کھیل ہے جو کمیونٹی کے احساس کو فروغ دیتا ہے اور ورلڈ پیڈیل لیگ کے بھارت میں اپنے آغاز کے ساتھ یہ بلاشبہ اس کھیل کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔ ٹیم پینتھرز کو دنیا بھرسے کچھ دلچسپ ٹیلنٹ ملا ہے اور ہم آگے ایک کامیاب ایڈیشن کے منتظر ہیں۔
سہیل خان انٹرٹینمنٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ورلڈ پیڈل لیگ کی ڈائریکٹر ہیمالی شرما نے کہا کہ سہیل خان اور ان کی ٹیم کا ورلڈ پیڈل لیگ کے بھارت ڈیبیو کا حصہ بننا خوشی کی بات ہے۔ لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی پاڈیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
ورلڈ پیڈیل لیگ سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر ہوگی جس میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں ہر ایک ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ٹاپ دو ٹیمیں 8 فروری کو ہونے والے فائنل میں پہنچیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے ملاقات کی ہے۔
عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے خاص طور پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور پاکستان کے لیے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہسین کا پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے شعبوں میں CPF (Country Partnership Framewok) کے اسٹریٹجک کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے جائز مؤقف کے لیے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا، جس نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے میں مدد کی۔
اس موقع پر عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کی تعریف کی اور ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا۔
ملاقات کے اختتام پر حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے آنے والے سالوں میں دونوں کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔