Jang News:
2025-07-24@23:14:57 GMT
سوات: تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سوات میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اسلام پور میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل حمید نے آپسی ناچاکی پر اپنے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکار معطل
خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطا بق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹیگیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔