حیدرآباد: معذور اتحاد کی جانب سے کوٹے پر نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اتحاد ایئرویز نے پاکستان کے لیے نان اسٹاپ پروازوں کی تعداد مزید بڑھا دی

اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز

اے پی پی کے مطابق اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

ایئرلائن کے اعلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمانوں کو زیادہ سفری سہولیات اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔

ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے اتحاد ایئرویز ابوظہبی سے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرے گی جس کے بعد پاکستان کے اقتصادی مرکز کے لیے ہفتہ وار نان اسٹاپ پروازوں کی تعداد 28 ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے: رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران دبئی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

بیان میں کہا گیا کہ نئی پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور شمالی امریکا کے لیے بھی بآسانی سفر کر سکیں۔

اتحاد ایئرویز کی جانب سے اس توسیع کے بعد پاکستان کے لیے مجموعی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ اعلان ان حالیہ اقدامات کا تسلسل ہے جن کے تحت پشاور کے لیے نئی پروازوں کے آغاز کی اطلاع دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی پر اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے اڑان بھرے گی

پشاور کے لیے پروازوں کا آغاز 29 ستمبر سے متوقع ہے جس سے پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان فضائی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اتحاد ایئرویز پاکستان سے ابوظہبی پروازیں دبئی کراچی

متعلقہ مضامین

  • اتحاد ایئرویز نے پاکستان کے لیے نان اسٹاپ پروازوں کی تعداد مزید بڑھا دی
  • 2 کروڑ نوکریاں دینے کا نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
  • رضوان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، حارث کے بعد قسمت کس پر مہربان؟
  • چوہان برادری سے تعلق رکھنے والوں کا پولیس زیادتی کے خلاف احتجاج
  • بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی
  • بجٹ سیشن : اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی
  • کویت نے پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی ختم کردی، ہزاروں نوکریاں منتظر
  • سکھر،آفرلیٹرجاری نہ کرنے کیخلاف امیدواروں کا احتجاج
  • لندن: اسرائیلی فورسز کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا اور مدلین کشتی کو روکنے کے خلاف برطانوی دفتر خارجہ کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے
  • اسرائیل کا حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی لاش ملنے کا دعویٰ