چودھری شافع حسین نے رضوان ہاشمی کوسرمایہ کاری بورڈ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
چودھری شافع حسین نے رضوان ہاشمی کوسرمایہ کاری بورڈ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
لاہور:صوبائی وزیرصنعت وپیداوار چودھری شافع حسین سے مسلم لیگ(ق) برطانیہ کے صدرسیدرضوان ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور برطانیہ میں پارٹی کے تنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر چودھری شافع حسین نے سیدرضوان ہاشمی کو بورڈآف انوسٹمنٹ کاایگزیکٹوممبرنامزدکردیا،وہ یورپ اور برطانیہ میں مقیم کاروباری شخصیات کو پاکستان میں کاروبارکے مواقع اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کے بار ے میں آگاہی فراہم کریں گے۔
سید رضوان ہاشمی نے چودھری شافع حسین کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انشاءاللہ قیادت کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے پلیٹ فارم پر اوورسیز پاکستانیوں کو کاروبار کی آگاہی بارے اقدامات اٹھائیں گے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چودھری شافع حسین
پڑھیں:
پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوری قوم بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔
ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔
طلباء و طالبات نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔