بشریٰ بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں: مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں،ہر سازش کے بعد بشری بی بی اور عمران خان کا رشتہ پہلے سے مضبوط ہوا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بشری بی بی مختلف مواقعوںپر وکلا ء کو کہہ چکی ہیں کہ اب وہ تب ہی ضمانت لیں گی جب عمران خان رہا ہوں گے،یہ ان سب کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے اپنا سارا زور سازشی تھیوریاں گھڑنے پر لگایا ہوا تھا،ہر سازش کے بعد بشری بی بی اور عمران خان کا رشتہ پہلے سے مضبوط ہوا ہے،ان شااللہ جلد عمران خان اور بشری بی بی ہمارے درمیان ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بشریٰ انصاری کا مدارس کی نگرانی کا مطالبہ؛ والدین بھی بچوں پر رحم کریں
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوات میں مدرسے کے استاد کے مبینہ تشدد سے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری سماج کے حساس موضوعات پر کھل کر اظہار کرتی آئی ہیں اور معاشرے میں تبدیلی کی خواہاں نظر آتی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے مدارس کی رجسٹریشن اور سخت مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے، ان معاملات پر ریاست اپنا کردار ادا کرے۔
اداکارہ نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے، کئی مدارس میں کچھ ناتجربہ کار اساتذہ بچوں کو خوف زدہ کرکے تعلیم دینا چاہتے ہیں جو اسلام کی تعلیمات کے بالکل برخلاف ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DMhqUuuoLad/بشریٰ انصاری نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ توازن نہیں رکھ پا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے، ایسے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس میں جہاں مدارس کے اساتذہ، انتظامیہ اور حکام ذمہ دار ہیں، اُتنے ہی والدین قصور وار ہیں۔ وہ بھی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر رحم کریں اور اُن کی بات سنیں۔ اگر وہ کہیں جانے سے منع کرتے ہیں تو اس کی وجہ جانیں۔ بہانہ نہ سمجھیں۔ ان سے بات کریں۔