کنگنا رناؤت کی فلم 'ایمرجنسی' پر ہنگامہ کیوں برپا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) بھارتی حکومت نے کنگنا رناؤت کی فلم 'ایمرجنسی' کے خلاف ہونے والے پر تشدد مظاہروں سے متعلق برطانوی حکومت سے احتجاج کیا اور کہا وہ اس سلسلے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہے کہ آخر فلم کی نمائش میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
فلم ایمرجنسی سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے سن 1975 میں ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالات کے واقعات پر مبنی ہے۔
فلم مکمل ہونے کے بعد بھارت میں بھی اس پر کافی تنازعہ ہوا تھا اور سینسر بورڈ نے بڑی مشکلوں کے بعد اسے ریلیز کرنے کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا۔کیا بالی وڈ بھارت اور پاکستان کو قریب لاسکتا ہے؟
برطانیہ میں سکھ گروپوں نے خاص طور پر اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اس فلم کو سکھ مخالف قرار دیتے ہوئے مظاہرے کیے ہیں، جس کی وجہ سے برطانیہ کے متعدد علاقوں میں فلم کی نمائش پر اثر پڑا۔
(جاری ہے)
عمران خان اور امیتابھ بچن
نئی دہلی نے کیا کہا؟بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "ہم نے ایسی رپورٹس دیکھی ہیں کہ کس طرح فلم 'ایمرجنسی' کی نمائش میں کئی سنیما ہالز میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ہم بھارت مخالف عناصر کی طرف سے پرتشدد مظاہروں اور دھمکیوں کے واقعات کے بارے میں برطانیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کو منتخب طور پر نافذ نہیں کیا جا سکتا۔"بھارتی ترجمان کا مزید کہنا تھا، "اس (فلم کی نمائش) میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو جوابدہ بنانا ہو گا۔ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی کرے گا۔ لندن میں ہمارا ہائی کمیشن اپنی کمیونٹی کے حفاظت کے لیے اراکین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
"گجرات فسادات اور مودی: بھارت میں دستاویزی فلم پر پابندی
بھارت نے یہ بیان ان اطلاعات کے تناظر میں دیا کہ شمال مغربی لندن میں بعض "نقاب پوش خالصتانی عناصر" نے ان لوگوں کو دھمکیاں دی تھیں، جو اداکارہ رناؤت کی فلم ایمرجنسی دیکھنے گئے تھے اور کچھ سنیما ہالز کے مالکان کو بھی دھمکیاں دیں، جہاں یہ فلم دکھائی جا رہی ہے۔
برطانیہ کے ایک رکن پارلیمان بوب بلیک مین نے اس حوالے سے کہا کہ " بہت سے افراد نے ہیرو ویو سنیما میں 'ایمرجنسی' کی اسکریننگ کی ٹکٹس خریدیں۔ تقریباً 30 یا 40 منٹ کے بعد، نقاب پوش خالصتانی داخل ہو گئے اور انہوں نے سامعین کو دھمکایا اور فلم کی نمائش کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔"
نریندر مودی کے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم 'پروپیگنڈا' ہے، بھارت
وولور ہیمپٹن، برمنگھم اور مانچسٹر سے بھی اس "انتہائی متنازعہ" فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے، جس کی وجہ سے فلم کی نمائش میں رکاوٹیں آئیں۔
سکھ گروپ فلم سے کافی ناراض ہیںاطلاعات کے مطابق 'سکھ پریس ایسوسی ایشن' سمیت کچھ برطانوی سکھ گروپس فلم ایمرجنسی سے ناخوش ہیں اور انہوں نے ہی اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے۔ سکھ گروپ اس فلم "سکھ مخالف" قرار دے رہے ہیں۔
کینیڈا میں فلم "کالی" کے پوسٹر پر بھارت اور ہندووں کو اعتراض
'ایمرجنسی' کو بھارت میں سینسر سے پاس ہونے میں ایک مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب سکھ تنظیموں نے اس کی ریلیز پر اعتراض کیا تھا۔
انہوں نے فلم کی پروڈیوسر کنگنا رناؤت، جنہوں نے فلم میں اندرا گاندھی کا کردار بھی کیا ہے، پر سکھ برادری کو غلط طریقے سے پیش کرنے اور تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔’عامر خان کے خلاف نفرت انگیزی ایک مہم ہے‘
بھارت میں بھی سکھوں کی مختلف تنظیمیں اس سیاسی فلم کی ریلیز کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہیں۔
بھارتی صوبے پنجاب کی حکومت نے بھی اس متنازعہ فلم پر پابندی عائد کر دی ہے۔ادھر اداکارہ کنگنا رناؤت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں پنجاب اور بیرون ملک سکھوں کی جانب سے فلم کے خلاف احتجاج پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا "دکھ" ہے کہ ان کی فلم پنجاب میں ریلیز نہیں ہوئی ہے، جہاں ان کی فلمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلم کی نمائش بھارت میں انہوں نے کے خلاف کی فلم
پڑھیں:
کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی: حافظ نعیم الرحمٰن
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹوجماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لن کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکا، یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔