بلوچستان کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلئے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔فوٹو فائل
بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کل ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ضمنی بلدیاتی الیکشن: سیکورٹی انتظاما ت مکمل
ترجمان کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔
چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں بھی ایک، ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوگی۔
پولنگ کیلئے ضروری سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا گیا، ضمنی انتخابات کے حوالے سے 25 اضلاع میں 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیےگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلیے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی کے مطابق
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اراکین پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور شازیہ عابد نے بھی ملاقات کی اور پارلیمانی امور بارے تبادلہ خیال کیا۔