چین نے مصنوعی سورج بنا لیا:کامیاب تجربےسے عالمی ریکارڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بیجنگ:چین کے سائنس دانوں نے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر’’ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامیک (ای اے ایس ٹی)‘‘ کے ذریعے 18 منٹ تک پلازما کا درجہ حرارت 10 کروڑ ڈگری سیلسیئس برقرار رکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس حیران کن تجربے میں سورج پر ہونے والے نیوکلیئر فیوژن عمل کی نقل کرتے ہوئے ہائیڈروجن اور ڈیوٹیریم کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا۔ سائنسدانوں کی جانب سے اس عمل کو توانائی کے پائیدار اور ماحولیاتی طور پر دوستانہ ذریعہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے سربراہ سونگ یُنٹاؤ نے مصنوعی سورج کے تجربے کی کامیابی کو نیوکلیئر فیوژن کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود انحصار پلازما کا حصول بجلی پیدا کرنے والے مستحکم فیوژن ری ایکٹرز کے قیام میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیوژن ری ایکٹرز کو بجلی پیدا کرنے کے لیے ہزاروں سیکنڈز تک مستحکم طور پر کام کرنا ہوگا، جس کے لیے موجودہ ٹیکنالوجی میں مزید ترقی کی ضرورت ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف توانائی کے شعبے میں انقلاب لانے کی طرف قدم ہے بلکہ نیوکلیئر فیوژن کو کارآمد بنانے کے لیے عالمی کوششوں کو بھی نئی سمت فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔