لاہور:

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ سے فیصل آباد کے سابق ایڈیشنل کمشنر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے سے سابق ایڈیشنل کمشنر خادم جیلانی فیصل آباد کو اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ پولیس نے اہلیہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔

پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا۔  ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات 9 سے 10  نقاب پوش دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ نقاب پوش افراد نے نقدی، موبائل فونز، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان لوٹا جبکہ وہ خادم جیلانی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر اپنے ہمراہ لے گئے، اس کے علاوہ وہ جاتے ہوئے ہمارے گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا

پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، جب کہ حقیقت میں یہ جوڑا زندہ و سلامت ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خود بھارتی جوڑے نے اپنی زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ ویڈیو میں خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔“

بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی پرانی تصاویر کو ہلاک افراد کے طور پر نشر کیا گیا، جو ان کے لیے اور ان کے اہلخانہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں تاکہ ان کی جعلی تصاویر کا استعمال روکا جا سکے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک مثال ہے، ممکن ہے کہ مزید افراد جو ہلاک قرار دیے گئے وہ بھی زندہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

یہ انکشاف بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر مصدقہ خبروں اور سنسنی پھیلانے کی روش پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جو نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ متاثرین کے اہلخانہ کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • نان بھائیوں کی شامت آگئی، 168 کو گرفتار کرلیا گیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پارک پر قبضے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی