بنگلا دیش سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے‘ ہا ئی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پشاور (اے پی پی) پاکستان میں تعینات بنگلا دیش کے ہا ئی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے گہرے تعلقات ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہ
راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے، پاکستان میں سیاحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پر یس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ہا ئی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہونگے ، بنگلہ دیش میں آنے والے انقلاب کے بعد یہا ں پر جمہوریت اور بھی مضبوط ہو ئی ہے ، ڈاکٹر محمد یو نس کی دوراندیشی کی بدولت انقلاب کے بعد جمہوریت کا پودا اور بھی مضبوط ہو ا ہے اور ترقی پر گا مزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے ،بنگلہ دیش کی مصنوعات کی پاکستان میں ڈیمانڈ ہے ، چٹاگانگ اور کراچی کے مابین شپنگ سے تجارت جاری ہے لیکن بہت کم ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں ،ہماری ترجیحات معاشی ترقی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دفاعی شعبے میں بہت کمال رکھتی ہے ،بنگلہ دیش کی کو شش ہے کہ پاک فضائیہ کیساتھ تعلقات کو مزید بڑھائے، بنگلہ دیش کے پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات مضبوط ہیں پاکستان کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اقبال حسین خان نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج آپ لوگوں کے درمیان ہوں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہترین ملٹری اور سفارتی تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ نہیں، دونوں طرف سے ڈائریکٹ فلائٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے،فلائٹس شروع کرنے کے لئے اقدامات کریں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کاروبار اور ثقافت کے نئے باب کھلیں گے، پشاور سمیت پاکستان میں مختلف یونیورسٹرز کا دورہ کیا،ان یونیورسٹیوں میں تعلیم کا نظام بہت بہتر ہے،پاکستان میں جہاں جاتا ہوں جی ٹی روڈ کا نام سنتا ہوں،جی ٹی روڈ ایک انٹرنیشنل روٹ ہے اس پر تجارت شروع ہونی چاہیے، ریلوے ٹریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سارک آفس ہے ، بہت مسئلے حل ہوسکتے ہیں،عوام کی فلاح کے لئے ساتھ بیٹھنا ہوگا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کاروبار کے بہت مواقع موجود ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنگلا دیش
پڑھیں:
پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
پشاور:پشاور کے نادرن بائی پاس پر ایک گیس ٹینکر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس ٹینکر نادرن بائی پاس کی پلی کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ اچانک چھت سے ٹکرا کر پھنس گیا، جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔
اب تک ٹینکر سے 70 فیصد سے زائد گیس لیک ہو چکی ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پانچ فائر وہیکلز اور دو ایمبولینسز موقع پر موجود رہیں، جبکہ احتیاطی تدابیر کے تحت تمام متعلقہ روڈز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
فائر فائٹرز کی جانب سے مسلسل کولنگ جاری ہے اور حکام کو امید ہے کہ جلد ہی یہ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔