فیصل آباد: جماعت اسلامی خواتین کاضلعی اجتماع ارکان کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فیصل آباد (جسارت نیوز) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا ضلعی اجتماع ارکان کل 27 جنوری کو رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے خدیحہ ہال میں ہو گا۔ اجتماع ارکان میں جماعت اسلامی خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل حمیرا طارق خصوصی شرکت کریں گی۔ صبح 10 بجے شروع ہونے والے ضلعی اجتماع ارکان سے ضلعی ناظمہ سعدیہ رحمن اور دیگر مقامی رہنما خطاب کریں گی، اجتماع دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجتماع ارکان
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔