الخدمت کے تحت قیدی طلبہ کیلیے کراچی سینٹرل جیل میں منعقد ہونے والے کمپیوٹر اور لینگوئج امتحانات کے دوران ایگز یکٹو ڈائریکٹر اخذم راشد قریشی اور ایس ایس پی سینٹرل جیل عبد الکریم عباس امتحانی مرکز کا دورہ کرہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) الخدمت کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل میں قائم ’’الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ لینگویج سینٹر‘‘ کے تحت قیدی طلبہ کے لیے کمپیوٹراور لینگویج کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ قیدی طلبہ نے سی آئی ٹی (CIT) ،گرافکس ڈیزائننگ، انگلش، چائنیز اور عربک لینگویج کے امتحانات میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر290 قیدی طلبہ نے امتحانات میں
شرکت کی۔ امتحانات سے قبل الخدمت ہیڈ آفس میں پیپرز کو سیل کیا گیا اور انہیں سینٹرل جیل کراچی روانہ کیا گیاِ۔ جہاں الخدمت کے سینئر منیجر منظر عالم نے پیپرز کے سیل پیکیٹ جیل میں سربراہ امتحانات الخدمت عاطف صابر کے حوالے کیے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین، چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع، چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے انسپکٹراختر علی شاہ نے سی آئی ٹی (CIT) امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کو سراہا۔ اس موقع پر راشد قریشی ودیگر نے قیدیوں سے گفتگو کی اور امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ راشد قریشی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ الخدمت قیدیوں کو کمپیوٹراور لینگویج کی تعلیم دے کر ان کی آئندہ زندگیوں کو بامقصد بنانا چاہتی ہے۔ قیدی کمپیوٹر اور لینگویج کورسز کر کے اعتماد حاصل کریں گے اور جیل سے باہر کی زندگی کو کارآمد بنا سکیں گے۔ انہوں نے کراچی سینٹرل جیل حکام کے تعاون کو بھی سراہا۔ رضوان عبدالسمیع اور ڈاکٹر فواد نے کہا کہ الخدمت جیل میں قیدیوں کی بہبود کے لیے بڑا کام کر رہی ہے، یہ عمل قیدیوں کو زندگیوں میں نئی امید دلائے گا۔ سزا کے خاتمے کے بعد یہ قیدی نئے سرے سے زندگی کا بہترین آغاز کرسکیں گے۔ انہوں نے جیل حکام سے بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ کراچی سینٹرل جیل قیدیوں کی تعلیم وہنر کے لیے نمایاں کام کر رہی ہے۔ یہ کام سینٹرل جیل کراچی کا مثالی کام ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل جیل کراچی عبد الکریم عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد قیدیوں کو پڑھانا اور انہیں اس ہنراور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے جو جیل کی باہر دنیا میں جا کر انہیں پروقار شہری بننے میں مدد دے گا۔ انہوں نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ جیل میں واقع الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ انگلش لینگویج سینٹر کا سندھ ٹیکنکل بورڈ سے الحاق ہے اور امتحان پاس کر نے والے قیدیوں کو ٹیکنیکل بورڈ کی جانب سے اسناد دی جائیں گی اور اس کے نتیجے میں قیدیوں کی سزاؤں میں بھی کمی ہوسکے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی سینٹرل جیل قیدیوں کو جیل میں کے لیے

پڑھیں:

کراچی: چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں چالان ہونے پر ایک رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار زخمی رکشہ ڈرائیور کو تھانے لے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کا چالان زیادہ سواریاں بٹھانے پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: چالان ہونے پر رکشہ ڈرائیور نے خود کو زخمی کر لیا
  • کراچی میں منشیات کا دھندا زوروں پر، مگر یہ آتی کہاں سے ہے؟
  • انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات
  • میٹرک امتحانات، ملتان بورڈ میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے آرٹس میں 1161نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظالم پر غیرت بیچ دی، ٹرمپ انتظامیہ سے 200 ملین ڈالر کا مک مُکا
  • ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ، وزیر ریلوے
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
  • کولمبیا یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ سے 221 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق
  •   کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظاہروں پر 80 طلبا کو بےدخل کردیا