وادی نیلم ،شدید برفباری ، راستے بند، حاملہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں بذریعہ ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وادی نیلم (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے تعاون سے بحال کیا جارہا ہے۔ ۔کیل سے تاوبٹ تک سڑک بحال ہوتے ہی موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجی گئی ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم اور میڈیکل سے متعلق سامان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔
تین روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سخت سردی سے متاثرہ علاقوں بھیجی تھی۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت عامہ نے میڈیکل ایکیوپمنٹ، الٹرا ساؤنڈ مشین، ڈلیوری ٹیبل، ڈلیوری کیٹس سمیت گائنی اور میڈیکل ایمرجنسی کا دیگر سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا۔ایمر جینسی رسپانس میڈیکل ٹیم نے متاثرہ علاقوں میں مریضوں کے فوری علاج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
بالائی وادی نیلم میں شدید برفباری کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش کے باعث ایک اور حاملہ خاتون بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئیں۔ یہ واقعہ ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو شدید تکلیف کے باعث علاقہ مکینوں نے کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی ، لیکن سڑک کی بندش کے باعث وہ بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکیں اور راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ایک حاملہ خاتون کو انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، عوام علاقہ نے اس خاتون کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گئی تھیں۔ اس واقعے پر عوام علاقہ سمیت میڈیا نمائندگان اور انسانی حقوق کے لئیے کام کرنے والے نمائندگان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا اور حکامِ بالا سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی تھی۔
علاقے کے عوام نے حلقہ اپر نیلم سے منتخب نمائندے شاہ غلام قادر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اور سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ تاہم عوامی مطالبات کے باوجود حکام کی جانب سے کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی گئی، جس کا نتیجہ آج ایک اور قیمتی جان کے ضیاع کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، واشنگٹن کو تباہ کرنے کی دھمکی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں میں وادی نیلم کے باعث
پڑھیں:
2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔
نارووال کے موضع لیسر میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امن، تعلیم اور ترقی سے علاقے میں تبدیلی لائے ہیں، ہم نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط بلدیاتی ادارے ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال آپ اس ملک کے کرتا دھرتا رہے، بتائیں کیا کیا؟ صرف نوجوان نسل کو چور چور کہنا اور گالی دینا سکھایا۔
اس سے قبل آر ایل این جی کنکشنز کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہے، وہاں کے سیاست دان پاکستان کا نام لے کر عوامی جذبات بھڑکاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیے سے ووٹ لینے کی کوشش بھارت کی سیاسی کمزوری ہے۔