چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 4 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں جن میں اضافے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کے ریٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے میں چینی 4 روپے 14 پیسے کلو مزید مہنگی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کے اوسط نرخ بڑھ کر ایک سوپینتالیس روپے پچاس پیسے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ۔
وادی نیلم ،شدید برفباری ، راستے بند، حاملہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں بذریعہ ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5058 روپے کمی کے بعد 312,842 روپے سے کم ہو کر 307,784 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 286,782 روپے سے کم ہو کر 282,145 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی کے بعد 4,057 اور دس گرام چاندی کی قیمت 20 روپے کمی کے بعد 3,478 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,498 ڈالر سے کم ہو کر 3،363 ڈالر ہو گئی۔