جے ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات سامنے لانے کا حکم دے دیا ہے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔
وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے سے متعلق بھی ٹرمپ نے اظہار خیال کیا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات سامنے لانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ لوگ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے حکم نامہ کے تحت ضروری ہے کہ جے ایف کینیڈی کی فائلوں کو مکمل طور پر جاری کیا جائے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ 20 جنوری دو ہزار پچیس امریکیوں کے لیے یوم آزادی کا دن تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
انہوں نے ایک بار پھر یہ بیان دہرایا کہ اگر وہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ اپنے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا‘۔
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بھارت کا ناکام ’آپریشن سندور‘ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا اور بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی بھارتی طیارے مار گرائے جانے اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے بیانات دے چکے ہیں، جنہیں بھارت میں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور امریکی صدر بھارت پاکستان صدر ٹرمپ