انتظامی مسائل، قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور سے دبئی دمام کی پروازیں پی کے 203، 247 میں ڈھائی سے 4 گھنٹے اور کراچی جدہ کی 2 پروازیں پی کے 871، 731 کی روانگی میں بھی تاخیر ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں پانی کی کوئی مرکزی لائن نہیں پھٹی، چیف انجینئر واٹر کارپوریشن
جامعہ کراچی حکام نے کہا تھا کہ جامعہ میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر محمد اعجاز نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی کوئی مرکزی پانی کی لائن نہیں پھٹی، 36 انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں لیکیج ہوئی ہے۔
چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی لائن صرف اسکیم 33 کو پانی فراہم کرتی ہے، لیک ہونے والے لائن سے کسی اور علاقے کی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
محمد اعجاز نے مزید کہا کہ اسکیم 33 کو گزشتہ رات معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جا چکا ہے، اب شیڈول کے مطابق جمعرات کو پانی فراہم کیا جائے گا۔
جامعہ کراچی حکام کے مطابق یونیورسٹی قبرستان جانے والا راستہ مکمل زیرآب آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکیج کے باعث کسی بھی علاقے کی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی، متاثرہ جوائنٹ پر مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، جو کل دوپہر تک مکمل کرلیا جائےگا۔
اس سے قبل جامعہ کراچی حکام نے کہا تھا کہ جامعہ میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، جبکہ 84 انچ کی پائپ لائن میں سوراخ ہوگیا۔