خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
خضدار(نیوز ڈیسک) ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیر مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ، ریلیاں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں دھماکا، 5 افراد زخمی
ویب ڈیسک: سرگودھا میں سلیمان پورہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں کھڑے رکشے کے ایل پی جی سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا درگاہ سائیں کے قریب ایک گھر میں ہوا جہاں رکشے میں لگے سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکا ہوا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج تھی، مزید تفتیش جاری ہے۔