برطرف آئی ٹی ملازم نے سسٹمز بند کردیے، برٹش میوزیم میں جاری نمائشیں معطل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
برٹش میوزیم کے برطرف ملازم کی جانب سے کچھ سسٹمز کو ’بند‘ کرنے کے باعث کئی نمائشیں معطل کرنا پڑ گئیں، یہ نمائشیں ہفتہ بھر بند رہیں گی۔
نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے سیاحتی مقامات میں سے ایک، روزیٹا اسٹون اور پارتھینن ماربلز کے لیے مشہور ہے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
میوزیم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، میوزیم میں ’داخل‘ ہو گیا اور ہمارے کئی سسٹمز کو بند کر دیا۔‘
حکام نے بتایا کہ ہم میوزیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ہماری عارضی نمائشیں آج بند کردی گئیں اور اختتام ہفتہ تک بند رہیں گی۔
دریں اثنا نیدرلینڈز ایسن میں ڈرنٹس میوزیم کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے 3 قدیم بریسلیٹ اور سونے کا ہیلمٹ چوری کرنے کے بعد اسے ہفتے کے آخر کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
میوزیم کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ہفتے کی علی الصبح ایک دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی، جس میں چوروں نے کوٹوفینسٹی کا سنہری ہیلمٹ چوری کر لیا تھا، جو پانچویں صدی قبل مسیح کے وسط کا ہے۔
یہ ہیلمٹ رومانیا کے بخارسٹ نیشنل ہسٹری میوزیم سے بطور قرض لیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل کردی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزائیں معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمان کو 20 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں 382 اے کے تحت منظور کی، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی ورکرز پر تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں