تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے پولیس نے لاش برآمد کرکے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سویرے تلک چاڑی گورنمنٹ حمایت الاسلام اسکول کے عقب میں زیر تعمیر مکان سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سٹی پولیس نے سول اسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت عرفان شیخ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرفراز کالونی گلی نمبر5 کار ہائشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
رحیم یار خان میں ہندو برادری کے 3 افراد اغوا، ڈی پی او کا نوٹس، بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری
رحیم یار خان:نواز آباد کے علاقے میں سرکاری اسپتال کے نزدیک ڈاکوؤں نے ایک خوفناک واردات کے دوران گھر میں گھس کر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو اغوا کر لیا۔ مغویوں میں رانجھا تھوری، کنہیا لال اور رمیش تھوری شامل ہیں۔
متاثرہ خاندان کے مطابق درجن بھر مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد تین افراد کو زبردستی اغوا کر کے کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کر دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق کچے میں داخلے کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہو جائے گی اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ اقلیتی برادری نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔