پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے،حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے،حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود ن لیگ کا حکومت بنانے کے لئے ساتھ دیا،اگر حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،ن لیگ کو سوچنا چاہئے،پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے۔
مہمند لوئرجرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجابی،سندھی،بلوچی اور پختون سب پاکستانی ہیں،سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کے لئے کام کرنا ہے۔پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی،پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،حکومت کو چاہیے پیکاایکٹ میں ترمیم صحافیوں سے مشاورت کے بعد کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو ملک کی خاطرمذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئے،صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ،وہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں: فیصل جاوید
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی بچپن سے دیکھ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات ایک ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا منرلز بل بانئ پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر پاس نہیں ہو سکتا۔