گجرات؛ خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، شادی کی رات کمرے میں گیس بھرجانے سے دلہن جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
GUJRAT:
شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کے خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی، جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہل خانہ نے دروازہ توڑ دیا۔
دروازہ توڑنے کے بعد اہل خانہ کمرے میں تو دیکھا کہ 30سالہ دولہا ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا جبکہ دلہن غسل خانے میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، دونوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن ظل ہما جاں بحق ہوگئی جبکہ دلہا ارسلان ہنوز اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہے۔
پولیس کے مطابق غسل خانہ میں گیس سلنڈر لیکیج سے گیس بھر گئی تھی جس کی وجہ سے دم گھٹنے پر دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے اور 23 سالہ دلہن ظل ہما اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں ہی چل بسی۔
پولیس کے مطابق جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کا ارسلان رفیق گزشتہ روز ظل ہما کو بیاہ کر لایا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بے ہوش
پڑھیں:
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔
اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرا دی۔
حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو قابو کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ او پی ڈیز کھلوا دی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔