کراچی:

مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی جانب سے ڈرافٹ کردہ اعلی تعلیمی کمیشن آف اسلام آباد کے ترمیمی بل کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایوان میں پیش کیے جانے سے  روک دیا گیا ہے۔

 ایچ ای سی ترمیمی بل گزشتہ جمعہ 24 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا اور اس بل میں کمیشن کی موجودہ حیثیت کو انتہائی محدود کرتے ہوئے کمیشن کے اہم فیصلوں کے تمام تر اختیارات وزیر اعظم کو منتقل ہوجانے تھے جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور کمیشن کی تشکیل شامل  ہے۔

بل کے ذریعے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کی جانب سے نامزدگی کے موجودہ اختیارات بھی وزیر اعظم کے پاس آجانے تھے اور وفاقی کمیشن میں صوبائی وزراء اعلی کسی وائس چانسلر کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کرنے کا موجودہ اختیار بھی بل کی منظوری کی صورت میں کھو بیٹھتے اور یوں قیام کے 21 برس بعد اعلی تعلیمی کمیشن مکمل طور پر وزیر اعظم ہائوس سے کنٹرول ہونے لگتا۔

اس سلسلے میں "ایکسپریس " کو ایوان صدر کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ بل کے ذریعے وفاقی تعلیمی کمیشن کی خودمختاری ختم یا پھر انتہائی محدود کی جارہی تھی، "ایکسپریس " کو موصولہ ترمیمی بل کے ڈرافٹ کے مطابق اب ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہوگا جبکہ اس وقت یہ اختیار خود کمیشن کے پاس ہے اور وزیر اعظم صرف چیئرمین ایچ ای سی اور کمیشن کے اراکین میں سے چند کی تقرری/نامزدگی کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ کمیشن کے موجودہ  اراکین کی تعدادا کم کر کے 10 کی جارہی ہے جس میں اعلی تعلیم کے لیے نمایاں خدمات دینے والے چارماہرین تعلیم، سائنسدان اور آئی ٹی کے ماہرین کا انتخاب وزیر اعظم کو کرنا ہے، جب کہ چاروں صوبائی ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین کو کمیشن کے رکن ہوں گے۔

تاہم واضح رہے کہ صوبائی کمیشن صرف سندھ اور پنجاب میں کام کرتے ہیں جب کہ باقی دونوں صوبوں میں  کمیشن موجود نہیں لہذا ان دو صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کمیشن میں نمائندگی سے اس سطح پر محروم ہی رہیں گے۔

علاوہ ازیں ڈرافٹ بل کے مطانق کمیشن سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز کے تین تین ناموں کا پینل وزیر اعظم کو بھیجے گا اور وزیر اعظم دونوں (پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز) سے ایک ایک کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر اس وقت اپنی کمیٹی کے انتخاب کے ذریعے کمیشن میں شامل ہوتے ہیں جبکہ صوبائی وزیر اعلی بھی اپنی جانب سے ایک وائس چانسلر کو کمیشن کے لیے نامزد کرتا ہے۔ 

علاوہ ازیں ترمیمی بل میں چیئرمین کی مدت دو سال سے بڑھا کر چار سال لکھی گئی ہے، یاد رہے کہ موجودہ ایک میں یہ مدت 2 سال ہے جو سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے دور میں 4 سے کم کرکے 2 سال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اسی موجودہ ایکٹ کے تحت اپنی دو سالہ مدت پوری کرچکے ہیں اور گذشتہ ایکٹ کے تحت اس سے قبل ایک 4 سالہ مدت بھی گزار چکے ہیں، ان دو ٹینیور کے بعد اب وہ مزید ایک سالہ مدت گزار رہے ہیں جسے مختلف حلقوں کی جانب سے عدالت میں چیلنج بھی کیا جاچکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے ایچ ای سی کمیشن کے رہے کہ

پڑھیں:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے

سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔صدر آصف علی زرداری سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔

صدرِ مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں بنیادی کردار پر روشنی ڈالیں گے۔صدر زرداری دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان کی تیاری پر بات کریں گے۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

یہ منصوبہ غیر رسمی ورکرز، معذور افراد اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرہ کو وسعت دینے اور ماحول دوست روزگار کے فروغ سے متعلق ہے۔صدرِ مملکت دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو اجاگر کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ایس ڈی جی اسٹیمولس، قرض برائے سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں، اور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو جیسے ذرائع کے ذریعے مالی وسائل کے حصول کی اہمیت پر زور دیں گےاور دوحہ سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں ڈھالنے اور پائیدار، جامع ترقی کے فروغ کے پاکستان کے عزم کو دہرائیں گے۔

موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق

صدرِ مملکت عالمی و علاقائی رہنماؤں، بالخصوص قطر کی قیادت اور اقوامِ متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان  سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا: وزیر مملکت برائے قانون
  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • صدر مملکت آصف زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • افغانستان کے موجودہ نظام میں کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہیں، وزیرِ دفاع
  • جموں و کشمیر قانون سازیہ اجلاس کے آخری روز "جی ایس ٹی" ترمیمی بل کو مںظوری دی گئی
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف