26ہزار متاثرین میں 12ارب روپے تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
آج کل ملک میں نیب کا پھر بہت شور ہے۔ لیکن اگر نیب کا مقدمہ سنیں تو انھیں یہ گلہ ہے کہ ان کے اچھے کاموں پر کوئی بات نہیں کی جاتی۔ جہاں نیب عام آدمی کو انصاف دے رہا ہے وہاں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا جاتا۔ میڈیا بھی سیاسی معاملات میں اتنا الجھا رہتا ہے کہ اسے بھی سیاسی مقدمات کے علاوہ ملک میں کچھ نظر نہیں آتا۔ سیاسی مقدمات پر اس قدر فوکس عام آمی کے مسائل کو بہت پیچھے کر دیتا ہے۔
شاید پاکستان کے ادارے بھی عام آدمی کے مسائل پر اس قدر توجہ اس لیے نہیں دیتے کہ اس کی کوئی پذیرائی نہیں ہے۔ عام آدمی کا مسئلہ حل کریں یا نہ کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس لیے میں نے دیکھا کہ سب بڑے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن چھوٹے کام جن کی کوئی پذیرائی نہیں جن کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔ اس پر کوئی دھیان بھی نہیں دیتا۔ شاید اس میں ہمارا بھی قصور ہے۔
گزشتہ دنوں نیب لاہور میں ایک تاریخی کام ہوا۔ اس کا بھی کہیں کوئی ذکر نہیں ہو سکتا۔ ایسا لگتا ہے جیسا ایسا کچھ ہوا ہی نہیں۔ میری ملاقات تو نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور امجد اولکھ بھی سوچتے ہونگے کہ یہ کیسا معاشرہ ہے جہاں اس قدر بڑے کاموں کی نہ تو کوئی پذیرائی ہے اور نہ کوئی ذکر ہی۔ وہ اس سے بہتر تھا کسی سیاسی ستدان کو ایک شو کاز بھیج دہتے تو زیادہ ذکر ہوتا۔ لیکن عام آدمی کے لیے اتنا بڑا کام کرنے کا کوئی ذکر ہی نہیں۔ کہیں کوئی خبر نہیں۔ کوئی پروگرام نہیں۔ کہیں کوئی ٹکر نہیں۔ کوئی بریکنگ نہیں۔
ڈی جی نیب لاہور امجد اولکھ نے نیب لاہور میں ایک تقریب منعقدکی جس میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بھی شریک ہوئے۔ مجھے چئیرمین نیب سے بھی بہت گلہ ہے انھوں نے خودکو میڈیا سے اتنا دور کر لیا ہے کہ اب وہ لاہور آئیں اسلام آباد رہیں کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔
ان کا آنا جانا کوئی خبر ہی نہیں رہا کبھی تو چیئرمین نیب گھر سے نکلے دفتر پہنچے ، بھی خبر تھی۔ انھوں نے کس سے ملاقات کی یہ بھی خبر تھی۔ اب ایسا نہیں۔ بہر حال بات لاہور میں منعقدہ تقریب کی ہو رہی ہے۔ کیا کسی کو اندازہ ہے کہ اس تقریب میں 8310متاثرین میں پلاٹس کے ایلوکیشن لیٹر تقسیم کیے گئے ہیں۔ یہی نہیں اس کے ساتھ 97کروڑ کے چیک بھی متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ اب آپ سوال کر سکتے ہیں کہ یہ نیب کب سے پلاٹوں کے ایلوکیشن لیٹر اور چیک تقسیم کرنے لگی ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں بیس سال پہلے پلاٹ لیے تھے ۔ اپنی جمع پونجی اس نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کو دی تھی کہ انھیں ایک پلاٹ ملے گا۔ جس پر وہ گھر بنائیں گے۔ لیکن یہ پاکستان میں عام ہے۔ یہاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان لوگوں سے پلاٹوں کی قیمت لے لیتے ہیں۔ لیکن پلاٹ نہیں دیتے۔ ایسے لوگوں کا پاکستان کے کسی بھی قانون میں کوئی پرسان حال نہیں۔ ان کے پاس نظام انصاف میں کوئی دروازہ نہیں جو یہ کھولیں تو انھیں انصاف مل سکے۔ صرف نیب اس پراپرٹی مافیا سے ان غریب لوگوں کو پلاٹ یا ان پلاٹوں کی قیمت واپس دلوا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ ان لوگوں میں سے اکثریت نے قسطوں میں رقم ادا کی ہوتی ہے۔ اور اب ا ن کے پاس اپنی رقم کی واپسی اور پلاٹ لینے کا کوئی راستہ نہیں۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے پاس وسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے وکیل بھی بڑے ہوتے ہیں اور تعلقات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لیے ان سے کوئی لڑ بھی نہیں سکتا۔
یہ سب کچھ جیب میں رکھتے ہیں۔ پھر ہی فراڈ کرتے ہیں۔ صرف نیب سے ڈرتے ہیں۔ بہر حال نیب لاہور میں یہ 71ارب روپے کی سیٹلمنٹ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سیٹلمنٹ ہوئی ہے۔
نیب نے پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ ایک مثبت ریکارڈ ہے۔ میرے نزدیک اس پر ہم سب کو فخر ہونا چاہیے، یہ دو سوسائٹیوں کے متاثرین ہیں۔ سو ئی گیس سوسائٹی کے 6750 متاثرین میں 70ارب مالیت کے ایلوکیشن لیٹر تقسیم کیے گئے۔یہ وہ لیٹر ہیں جہاں پلاٹ موجود ہیں۔ اسی طرح ایک اور سوسائٹی جس کے پاس زمین ہی نہیں تھی اور اس نے لوگوں سے پیسے لے لیے ہوئے تھے۔ اس سے رقم واپس لے کر 2000متاثرین کو 97کروڑ روپے واپس دیے گئے ہیں۔
مجھے جب اس تقریب کا علم ہوا تو میں نے سوچا یہ اپنی نوعیت کی واحد تقریب ہوگی۔اس لیے کوئی توجہ نہیں حاصل کر سکتی۔ ورنہ یہاں تو ایک آٹے کا تھیلا دیا جائے تو فوٹو اور وڈیو لازمی بنائی جاتی ہے۔
پولیس کسی ایک چوری کی گاڑی پکڑ لے اور واپس دلوا دے تو پریس کانفرنس کی جاتی ہے۔ جب تک میڈیا کے سامنے مدعی پولیس کی تعریف نہ کر دے تسلی نہیں ہوتی۔ مسروقہ مال واپس نہیں دیا جاتا ۔ یہاں اربوں روپے کے پلاٹ دے دیے گئے کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی ہے۔ تھوڑی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کوئی پہلی تقریب نہیں۔ موجودہ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور تسلسل سے یہ کام کر رہے ہیں۔ اس تقریب کو ملا کر اب تک چھ تقاریب ہو چکی ہیں۔ جن میں اب تک کل ملا کو 26ہزار لوگوں میں نیب لاہور 12ارب روپے تقسیم کر چکا ہے۔
یہ سب نیب کی نئی ٹیم کے آنے کے بعد ہوا ہے۔بہر حال ڈی جی نیب لاہور امجد اولکھ 26ہزار متاثرین میں 12ارب روپے خاموشی سے تقسیم کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ میں تو سمجھتا ہوں حکومت پاکستان کو انھیں خصوصی تمغہ دینا چاہیے۔ ایک مسئلہ یہ بھی کہ حکمران ذہنی طور پر نیب کے خلاف ہو چکے ہیں۔ انھیں نیب اچھی ہی نہیں لگتی۔ اس لیے انھیں نیب کے اچھے کام بھی اچھے نہیں لگتے۔ لیکن بہر حال اچھا کام اچھا ہی ہوتا ہے۔ اور اس کی تعریف کرنا ہمارا فرض ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی نیب لاہور متاثرین میں سوسائٹی کے لاہور میں کوئی ذکر لاہور ا بہر حال نہیں ہو ہی نہیں کا کوئی کے پاس اس لیے
پڑھیں:
بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب
بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔
عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کے ساتھ نہیں ہیں ،عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا ، اس وقت کا تقاضا ہے کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 جولائی 2024 کو جو بریفنگ ہوئی اس کے تحت پانی بیچا گیا ، 500 ارب کا پیٹرول اسمگل کیا جارہا ہےمسلح افواج کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔ پاکستان میں بدقسمتی سے قوم تقسیم ہے اور صرف ایک شخص بانی پی ٹی آئی ملک کو متحد کرسکتا ہے۔۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم