چین،نیدرلینڈز کا وسیع ترعالمی معیشت کی تعمیر،ماحول دوست ترقی میں تعاون مستحکم بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چین،نیدرلینڈز کا وسیع ترعالمی معیشت کی تعمیر،ماحول دوست ترقی میں تعاون مستحکم بنانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
ہیگ(شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے ہیگ میں ڈچ رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔فریقین نے وسیع تر عالمی معیشت کے مشترکہ فروغ اور ماحول دوست ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے اپنے 2 روزہ دورے میں ڈچ بادشاہ ولم-الیگزینڈر،وزیر اعظم ڈک شوف، نائب وزیر اعظم، وزیر موسمیات و ماحول دوست ترقی صوفی ہرمانز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ڈنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور نیدرلینڈز کے درمیان جامع تعاون کے لئے وسیع اور عملی شراکت داری میں مختلف شعبوں میں مفید تعاون کے ساتھ مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
اس کے فوائد دونوں ممالک اور ان کی اقوام کو حاصل ہوئے ہیں۔ڈنگ نے کہا کہ چین باہمی اعتماد میں اضافے،دوطرفہ تعلقات کی زبردست ترقی کے لئے کوشش کرنے اور دونوں ممالک کو اپنے متعلقہ ترقیاتی اہداف کے حصول کو تیز کرنے میں مدد کے لئے نیدرلینڈز کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
نیدرلینڈز کے بادشاہ ولم-الیگزینڈر نے کہا کہ ڈچ فریق باہمی اعتماد اور دوستی کی قدر کرتا ہے اور نیدرلینڈز-چین تعلقات کی مسلسل ترقی کی مشترکہ کوشش کرنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔نیدرلینڈز کے وزیر اعظم ڈک شوف نے کہا کہ نیدرلینڈز چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتا ہے اور چین کو پائیدار شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز چین کے ساتھ بات چیت مستحکم کرنے اور ہم آہنگی و باہمی اعتماد میں اضافے کا خواہاں ہے۔نیدرلینڈز پانی ذخیرہ کرنے،ماحول دوست ترقی اور صحت اور علاج معالجے کے شعبے میں عملی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ماحول دوست ترقی
پڑھیں:
اسرائیلی خاتون وزیر کی مشیر کے گھر سے منشیات بنانے کی لیبارٹری برآمد
اسرائیلی پولیس نے وزیر برائے مساواتِ سماجی اور ترقی خواتین مئی گولان کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے بقول تفتیش کے دوران جعل سازی، عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور جعلی ملازمتوں کے شواہد ملے ہیں۔
وزیر مئی گولان کی مشیر کے دفتر پر بھی چھاپا مار کارروائی کی گئی جہاں منشیات بنانے کی پوری لیبارٹری تھی۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر مئی گولان کے ایک قریبی وکیل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دفتر کے باغیچے میں منشیات اگانے کے الزام میں بھی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں جن کی حراست میں توسیع کی درخواست دی جائے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی خاتون وزیر مئی گولان نے ان الزامات کو "سیاسی انتقام" قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
خیال رہے کہ خاتون وزیر پر فنڈز کے غلط استعمال اور اقربا پروری پر پہلی بار الزمات جنوری 2025 میں چینل 12 کی تفتیشی رپورٹ میں سامنے آئے تھے۔
خاتون وزیر پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی این جی او HaIr HaIvrit سے غیر قانونی طور پر تنخواہ لی اور اسے اپنے سرکاری دفتر کے ساتھ ملا کر چلایا۔
رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی مشیروں اور دوستوں نے جعلی عہدے، مالی فائدے اور رشتہ داروں کے لیے ملازمتیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ خاتون وزیر مئی گولان نے سیاست کا آغاز سماجی کارکن کے طور پر کیا تھا اور وہ جنوبی تل ابیب میں غیر ملکی مہاجرین کے خلاف سرگرم رہی تھیں۔
#BREAKING
The director of the minister's office, May Golan, was arrested after a fully equipped "drug laboratory" was discovered inside her home! https://t.co/5NwpXblyh0 pic.twitter.com/kPjYZUMeIh