Juraat:
2025-11-03@16:35:02 GMT

سوئی سدرن کے منصوبوں میں تاخیر، اربوں کا نقصان

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

سوئی سدرن کے منصوبوں میں تاخیر، اربوں کا نقصان

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منصوبوں میں تاخیر کا انکشاف ہوا ہے ، انتظامیہ منصوبوں میں تاخیر کے باعث 5 ارب روپے کے فنڈز استعمال کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو 10 سال کے دوران 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے لیکن ایس ایس جی سی ایل 50 فیصد سے بھی کم رقم استعمال کر سکی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے منصوبوں پر 2 ارب 80 لاکھ روپے استعمال کئے گئے اور 3 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ روپے استعمال نہیں ہو سکے ۔ حکومت سندھ نے 10 سال کے دوران ایس ایس جی سی ایل کو منصوبوں کے لئے 2 ارب 17 کروڑ روپے جاری کئے لیکن انتظامیہ حکومت سندھ کے فنڈز سے ایک روپیہ بھی استعمال نہیں کر سکی۔ افسران کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کے 5 ارب روپے کے فنڈز استعمال نہ کرنا پروجیکٹ مینجمنٹ کی نااہلی ہے ، فنڈز کے استعمال سے ایس ایس جی سی ایل کے انفراسٹرکچر میں بہتری آتی اور حکومتوں سے مزید فنڈز ملنے کی توقع تھی، فنڈز کے خرچ نہ ہونے کے باعث ایس ایس جی ایل کو اضافی فنڈز جاری نہیں ہو سکی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایس ایس جی کے فنڈز

پڑھیں:

بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس

سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں کشمیری صحافیوں پر ظلم و ستم میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ آزاد صحافیوں کی آوازوں کو خاموش کرانے اور آزادی صحافت کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ آج جب دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کشمیری صحافیوں کو مسلسل مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں کشمیری صحافیوں پر ظلم و ستم میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ آزاد صحافیوں کی آوازوں کو خاموش کرانے اور آزادی صحافت کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد مقبوضہ علاقے میں بھارتی ایجنسیاں صحافیوں کو سچ بولنے پر گرفتار اور ہراساں کر رہی ہیں اور انہیں بار بار طلبی، چھاپوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو محض اپنا کام کرنے پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں میڈیا کو ہندوتوا کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے شدید دبائو کا سامنا ہے جبکہ بھارت کا گودی میڈیا بی جے پی کے فرقہ وارانہ اور کشمیر دشمن ایجنڈے کا پرچار جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق اور میڈیا کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی صحافت پر بھارت کی منظم پابندیوں اور کشمیری صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میںسچ پر حملوں اور صحافت کو جرم بنانے پر بی جے پی حکومت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
  • ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، اربوں کے اثاثوں والے افراد کی لسٹ جاری
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
  • خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
  • پنجاب میں کسی بھی جماعت، فرد یا کاروبار میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ