Daily Mumtaz:
2025-06-16@19:46:13 GMT

کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کے مطاب جناح ٹرمینل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلستان جوہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شارع فیصل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور پر کم سے کم درجۂ حرارت 11 جبکہ بن قاسم میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

کراچی میں شمال کی سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں آج یا منگل کو کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری جبکہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان ہے

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
  • پختونخوا کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں،کچھ اضلاع میں بارش کا امکان
  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال؛ آج بھی ہلکی و درمیانی بارش کا امکان
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
  • کراچی: مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش
  • کراچی میں شدید گرمی کے بعد بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان
  • کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ