شام: 72 گھنٹوں میں الاسد حکومت کے افسران سمیت 35 افراد کو پھانسی دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
شام(نیوز ڈیسک)نئی شامی حکومت نے 72 گھنٹوں کے دوران 35 افراد کو پھانسی دے دی، جن میں زیادہ تر اسد دور کے افسران شامل ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ ماہ بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں ’خلاف ورزیوں‘ پر متعدد گرفتاریاں کیں۔شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق حکام نے جمعے کے روز ایک ’مجرمانہ گروہ‘ کے ارکان پر الزام عائد کیا، جنہوں نے ’سکیورٹی سویپ‘ کے ذریعے رہائشیوں کے خلاف بدسلوکی کی اور خود کو سیکیورٹی سروسز کا رکن ظاہر کیا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں سنگین خلاف ورزیوں اور پھانسیوں کے بعد کی گئی ہیں، جن میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 35 افراد ہلاک ہوئے، مذہبی اقلیتوں کے ارکان کو ’ذلت‘ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔برطانوی آبزرویٹری گروپ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں زیادہ تر اسد حکومت کے سابق افسران ہیں، جنہوں نے خود کو نئی حکومت کے مراکز میں پیش کیا تھا۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ حمص کے علاقے میں سکیورٹی کارروائیوں میں حصہ لینے والے نئے سنی اسلامی اتحاد کے زیر کنٹرول مقامی مسلح گروہوں کے درجنوں ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان گروہوں نے ’افراتفری، ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نئے حکام کے ساتھ ان کے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علوی اقلیت کے ارکان کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کیں اور پرانے معاملات طے کیے جن کا تعلق بشار الاسد سے ہے۔‘مانیٹرنگ گروپ نے بڑے پیمانے پر من مانی گرفتاریوں، ظالمانہ بدسلوکی، مذہبی علامتوں پر حملے، لاشوں کو مسخ کرنے، شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاکانہ قتل کی فہرست دی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ظلم اور تشدد کی ایک غیر معمولی سطح ظاہر ہوتی ہے۔سول سوسائٹی کی تنظیم سول پیس گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حمص کے علاقے کے متعدد گاؤں میں ’سیکیورٹی سویپ‘ کے دوران شہری ہلاک ہوئے ہیں۔گروپ نے غیر منصفانہ خلاف ورزیوں کی مذمت کی، جس میں نہتے افراد کا قتل بھی شامل ہے۔
شام میں اقتدار پر حاصل کرنے کے بعد نئے حکام نے مذہبی اور نسلی اقلیتوں کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ ان کے حقوق کو برقرار رکھا جائے گا۔بشار الاسد کے اقلیتی علوی فرقے کے ارکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے قبیلے کے کئی دہائیوں کے اقتدار کے دوران ہونے والی زیادتیوں پر انتقامی کارروائی کی جائے گی۔
پلیز مجھے امیر بنادو! حرا مانی کی رجب بٹ سے اپیل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ارکان کے دوران ہے کہ ان
پڑھیں:
کیمرون میں بم دھماکا‘ 10ہلاک و زخمیوں کی اطلاعات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یاو¿نڈے (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) کیمرون کے علاقے میں بم دھماکے سے ہلاک اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براعظم افریقا کا وسطی ملک کیمرون کے شورش زدہ علاقے نارتھ ویسٹ آنگلوفون کے ایک بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں10 شخص ہلاک اور4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق دھماکا باتیبو نامی علاقے میں ہوا، جہاں ایک بار سے منسلک پولیس اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے گروہ نے بار کو نشانہ بنایا کیونکہ پولیس اہلکار اکثر وہاں اکٹھے ہوتے تھے، تاہم دھماکے کے وقت کوئی اہلکار بار میں موجود نہیں تھا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تمام متاثرین عام شہری تھے جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاری میں مصروف تھے۔