لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرتے کرتے سارے مخالفین خود مائنس ہوتے جا رہے ہیں،جس شخص کا نام ٹی وی پر لینے پر پابندی ہے اس کے تذکرے کے بغیر عام بیٹھک بھی نہیں ہو سکتی،اس وقت مخالفین کی جانب سے غیر سیاسی خاتون بشری بی بی کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کسی طرح عمران خان تکلیف دی جائے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جس شخص کی پارٹی کو ختم کرنا تھا اس کی پارٹی نے عام انتخابات میں کلین سویپ کیا،وہ وقت دور نہیں جب عمران خان فاتح بن کر جیل سے نکلیں گے اور عمران خان کے مخالفین منہ چھپاتے پھریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بشری بی بی کے خلاف منفی مہم کے مخالفین کی سازش ہے اور انہیں لگتا ہے کہ شاید اس سے وہ عوام کے دل میں کوئی شک ڈال سکیں گے لیکن ایسی ہر سازش کے بعد عوام پہلے سے زیادہ بلند آواز میں ان سے نفرت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جب سے میں نے بشری بی بی کا دفاع شروع کیا ہے تو کچھ لوگوں نے انجانے میں یا نوکری میں مجھ پر بھی حملے کرنا شروع کر دیا ہے لیکن ایسی باتوں سے نہ ہمارا لیڈر مرعوب ہوا نہ ان کی اہلیہ ہوئیں، ان شا اللہ ہم بھی اپنا کام یونہی جاری رکھیں گے،تحریک انصاف کا ہر ورکر عمران خان اور بشری بی بی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ان کی بیگناہی کی گواہی دیتے رہیں گے۔

انہوںنے کہا کہ جس شدت سے میرے خلاف مہم شروع کی گئی ہے اس سے لگتا ہے ایک خاص طبقے کو بہت تکلیف پہنچی ہے اور میں انہیں یہ تکلیف دیتی رہوں گی اور میں اپنے لیڈر کی ہدایت پر بشری بی بی کا دفاع کرتی رہوں گی اور ان کی آواز بنوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عدت کیس ایک ایسی کالک ہے جو موجودہ حکومت بار بار اپنے منہ پر ملنا چاہتی ہے،ایک بار پھر عدت کیس کو ہائیکورٹ میں لگا دیا گیا ہے، اس کیس کے خلاف 19 جولائی 2024 کو خاور مانیکا نے اپیل دائر کی تھی لیکن اس کیس کو بلیک میلنگ ٹول کے طور پر پارک کر کے رکھا گیا اور اس دوران من پسند جج تک پہنچا دیا گیا تاکہ من پسند فیصلہ حاصل کیا جاسکے،یہ وہی جج ہیں جو پہلے بھی اس کیس میں اپنا بغض دکھا چکے ہیں اور ایک بند کیس کو اوپن کرنے کا فیصلہ دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر بشری بی بی اور عمران خان کو دبائو میں لانے کے لیے ان گھٹیا ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،لیکن ان حرکتوں سے یہ عمران خان اور بشری بی بی کو کمزور نہیں کر سکیں گے بلکہ دونوں کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا اور عوام بھی اب ان ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوتی بلکہ بشری بی بی کی عوام کے دل میں عزت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مجموعی طور پر بشری بی بی جیل میں 275 سے زائد دن گزار چکی ہیں،ان کا قصور عمران خان کی بیوی ہونا ہے، ظلم کرنے والوں کو لگا کہ وہ ایسے عمران خان کو توڑ لیں گے لیکن جس طرح انہوں نے بہادری سے ہر ظلم کا سامنا کیا ہے وہ عمران خان کی طاقت بنی ہیں اور ظالموں کے پاس ظلم کا واحد ہتھیار بھی ختم ہونے لگا ہے،ان شا اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے پی ٹی آئی متحرک
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلیے پی ٹی آئی متحرک
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی  کے کیس پر جلد سماعت کیلیے پی ٹی آئی متحرک
  • 190 ملین پاؤنڈز؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس پر پی ٹی آئی متحرک
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی