تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونیوالی 12پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 بھی منسوخ ہوگئی۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانیوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136 اورکراچی سے بحرین جانے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813 بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی پرواز پی کی پرواز ای جانے والی کراچی سے
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: پشاور سےکوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔صورتحال درست ہوتے ہی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جاناہے ۔