کراچی؛ گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:
گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری کرلی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
ضلع کورنگی میں ماہر چور چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعہ شاہ فیصل کالونی الفلاح سوسائٹی میں پیش آیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
چوری کے واقعے کی سامنے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے چند لمحوں میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے انتہائی مہارت سے چند سیکنڈز میں کار کاگیٹ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کرلی۔ملزمان باآسانی کار لے کر فرار ہوگئے ۔
شہری عتیق احمد نے کار چوری کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے درج کرادیا۔
کار چوری کا واقعہ 24 جنوری کو پیش آیا، اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ ٹرانسپورٹ ایپ کے ذریعے ٹیکسی چلاتا ہے۔
شاہ فیصل کالونی پولیس نے تفتیش اے وی سی ایل کو منتقل کردی ہے، جہاں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی ماکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے گھٹ کر 3لاکھ 01روپے 783روپے کی سطح پر آگئی۔