UrduPoint:
2025-11-05@05:24:51 GMT

ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)فہد ٹاؤن کے علاقے حامد پور چوک میں ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے آگ لگنے کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ٹینکر پھٹنے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن میں 16 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا، کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ہے۔دوسری جانب نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نشتر اسپال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد کی زیر قیادت اضافی بستروں اور عملے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 افراد جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ان کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 28 زخمیوں کو نشتر ایمرجنسی سے پاک اٹالین برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر پاک اٹالین برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ موقع پر پہنچ گئے ہیں، دو معمولی نوعیت کے زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔26 مریض نشتر اسپتال کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ میں زیر علاج ہیں، جن میں 14 خواتین، 3 بچے اور 9 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور کولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ا نہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور باؤزر پھٹنے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایات جاری کیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے 5 افراد گیا ہے

پڑھیں:

لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کا دھماکا، کئی افراد زخمی
  • کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
  • فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
  • شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں