مجلسِ مشاورت آج کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی: بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
مشیر اِطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیر اِطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مجلسِ مشاورت میں آج دہشت گردی اور دیگر مسائل کےحل پر غور کیا جائے گا۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف اتحاد پر مجلسِ مشاورت کی میزبانی وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کریں گے۔
انہوں کہا ہے کہ مجلسِ مشاورت اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے جس میں تمام مکتبہ ہائے فکر کے دینی و قومی رہنما شریک ہوں گے۔
کرم میں لوگ چاہتے ہیں کہ امن ہو اور کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
بیرسٹر سیف نے یہ بھی بتایا کہ مجلسِ مشاورت بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہو رہی ہے جس میں قومی اتحاد و یکج ہتی کے فروغ اوردہشت گر دی سمیت دیگر مسائل کےحل پر غور ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
فائل فوٹوسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیسز میں فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
اسلام آباد کی خصوصی پیکا ایکٹ عدالت میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج متنازع ٹویٹس سے متعلق دو مقدمات میں فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
اعظم سواتی اپنے وکلا مرتضیٰ طوری اور سہیل سواتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم بریت کی درخواست پر آج دلائل نہ ہو سکے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سماعت کے دوران اعظم سواتی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ وہ 2003 سے سینیٹ میں ہیں اور ہمیشہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی، لیکن افسوس ہے کہ وہ عدلیہ کے ہاتھ مضبوط نہ کر سکے۔
عدالت نے اعظم سواتی کے وکلاء کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دیں۔
کیس کی اگلی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔