پاکستان ریلویز کی زمین کاروباری سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جائے: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
شہباز شریف — فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے۔
پاکستان ریلویز سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان ریلویز میں مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔
اشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم کے لیے روانہ ہوگیا۔
انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں پیشہ ورانہ اور باصلاحیت افرادی قوت استعمال کی جائے اور ریلویز میں مال برادری کے ساتھ سفر کی خدمات کو بھی منافع بخش بنایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دنوں تک پٹریاں زیر آب رہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
اسلام آباد جب گرین پاکستان انیشیٹو کا آغاز کیا...
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے۔
ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔