حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا: رہنما ن لیگ فرانس
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
— جنگ فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان اور چوہدری عبدالقدر نے اجلاس سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جاتی رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ روایتی طور پر اس کے پاس کم بفرز تھے اور معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
پاکستان کی حفاظت، ترقی خوشحالی میں ہمشہ افواج پاکستان نے اہم کردار سرانجام دیا۔ پاک افواج سئ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے مشترکہ قیادت میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کی چھٹی ریلی کا انعقاد فرانس میں کیا۔
انہوں کہا کہ تھانہ کچہری کی سیاست (ن) لگ کے دور میں نہیں چلتی کہ ٹرمپ ایک ٹیلیفون کریں اور جیلوں سے لیڈر، 9 مئی اور 26نومبر کے مجرم باہر آ جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کئی انٹرنیشنل فون کالز کے باوجود 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو مبضوط اور ایٹمی قوت بنایا۔
انہوں نے یوتھ ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مہم جاری رکھیں، ملک دشمن پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد روکنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، اور یہ کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اور بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد روکنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، اور یہ کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو انسانی امداد کو اپنے مالی فائدے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی شہری تنصیبات کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ وزراء نے اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی کارکنوں، بنیادی ڈھانچے، عمارات اور صحت کی سہولیات پر ہونے والے حالیہ حملوں پر اپنے "شدید غصے" کا اظہار کیا، اور جنگ بندی کے ساتھ ساتھ غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔