پی ٹی آئی کا حکومت سے مزید مزاکرات کرنے سےانکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) نے حکومت سے مزید مزاکرات کرنے سےانکارکرتے ہوئے کہاہےکہ ہم نے اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 کے باعث بننے والی حکومت شروع سے جلد بازی میں قانون پاس کروا رہی ہے، کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ سیکریٹری اسپیکر کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ دور حاضر میں ہر فرد کو آپڈیٹ کرنے والا ادارہ میڈیاہے جو حالات وواقعات سے باخبر رکھتا ہے، آج اسی کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پیکا ایکٹ بل کے تحت کسی پر بھی فیک نیوز کا الزام لگااٹھالیا جاتاہے جبکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی ۔ اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنے ہم وطن کی رہائی کے لیے ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت کسی طور غافل نہیں ہے اور اس سلسلے میں ہمیشہ فعال رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت نے اس معاملے میں پہلے بھی سفارتی اور قانونی سطح پر مدد فراہم کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ اس مسئلے پر مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، جو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں رہے گی اور درکار معاونت فراہم کرے گی۔ مزید برآں، وزیرِ اعظم نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو پہلے ہی خط لکھ چکے ہیں اور اس حوالے سے مزید اقدامات کی جا رہی ہیں۔