انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری کے لیے وقت، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

پیر کو آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات میں گروپ مرحلے کے میچوں اور دوسرے سیمی فائنل سمیت پاکستان میں میچوں کی ٹکٹیں عام فروخت کے لیے 28 جنوری سے شروع ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شائقین کرکٹ گراؤنڈز میں اپنی سیٹس محفوظ کر سکتے ہیں، اس میں بھارت کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

گروپ مرحلے کے میچوں اور پاکستان میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی عام فروخت  28 جنوری بروز منگل 13:00 گلف اسٹینڈرڈ ٹائم (جی ایس ٹی) اور 14:00 پاکستان کے معیاری وقت (پی ایس ٹی) پر شروع ہوگی۔

آئی سی سی ممبران کی فیمیلیز کو ٹکٹوں کی خرید کے لیے خصوصی طور ابتدائی مرحلے میں رسائی دی جائے گی،  ٹکٹ خریدنے کے لیے ان فیمیلیز کو 2 گھنٹے تک ایک الگ سے کاؤنٹر دستیاب ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں سمیت مختلف کیٹیگریز میں جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمت 1000 پاکستانی روپے سے شروع ہوگی۔

فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے پاکستان بھر میں مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر بھی دستیاب ہوں گے، جس کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

دبئی، متحدہ عرب امارات میں 20، 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچوں کے لیے ٹکٹ کی معلومات جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔ اس دوران شائقین یہاں ٹکٹیں خریدنے میں اپنا نام اور دلچسپی درج کراسکتے ہیں۔

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹ دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد خریدے جائیں گے۔ 2 ہفتوں تک جاری رہنے والے ان سنسنی خیز مقابلوں میں دنیا کی ٹاپ 8 ٹیمیں 19 دنوں تک آمنے سامنے ہوں گی ۔

آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹ کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے جو 1996 کے بعد اپنے پہلے عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی ایک ناقابل فراموش ایونٹ ہے جہاں ہر میچ انتہائی دلچسپ ہونے کی توقع ہے، جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شائقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ 2017 کے بعد پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹ حاصل کریں گے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 ایک یادگار ایونٹ ہے جو 1996 کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو کرکٹ کے بہترین اسٹارز کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جدید ترین، نئے اپ گریڈ شدہ اسٹیڈیمز کے ساتھ، یہ مختصر اور تیز ٹورنامنٹ جس میں ہر میچ اہمیت رکھتا ہے، مہارت، شوق و جذبے کے ناقابل فراموش لمحات پیش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کو گراؤنڈ تک آنے میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اور ہم نے ٹکٹوں کو نہ صرف سستا بنایا ہے بلکہ سرکاری آن لائن پلیٹ فارم اور پاکستان بھر میں 100 سے زیادہ مقامات کے ذریعے آسانی سے قابل رسائی بھی بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا میں تمام شائقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ صرف اس مجاز چینل کے ذریعے ہی اپنے ٹکٹ حاصل کریں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی آسٹریلیا اعلان بھارت پاکستان ٹکٹ ٹورنامنٹ چیمپیئز ٹرافی شارجہ فروخت قیمت کاؤنٹرز کرکٹ گراؤنڈ متحدہ عرب امارات وقت ویسٹ انڈیز یادگار یو اے ای.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اعلان بھارت پاکستان ٹکٹ ٹورنامنٹ چیمپیئز ٹرافی کاؤنٹرز کرکٹ گراؤنڈ متحدہ عرب امارات ویسٹ انڈیز یادگار یو اے ای چیمپیئنز ٹرافی 2025 متحدہ عرب امارات پاکستان میں نے کہا کہ ٹکٹوں کی کے ٹکٹوں کے بعد کے ٹکٹ کے لیے

پڑھیں:

ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی

ایشین گیمز 2026 کی مردوں کی کرکٹ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے (کوارٹر فائنل) میں جگہ مل گئی ہے۔

20 ستمبر سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہونے والے 10 ٹیموں پر مشتمل مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں ابتدائی مرحلے میں افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، جہاں سے 4 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل

قرعہ اندازی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، جاپان اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپوں کی سرفہرست 2، 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔

دوسری جانب خواتین کے کرکٹ مقابلے 17 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، جن میں تمام 8 ٹیمیں براہِ راست کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔

قرعہ اندازی کے مطابق دفاعی چیمپیئن بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان سے ہوگا، بنگلہ دیش چین کے خلاف میدان میں اترے گا، سری لنکا ملائیشیا سے ٹکرائے گا، جبکہ پاکستان کی خواتین ٹیم کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟

ایشین گیمز میں مردوں اور خواتین کے تمام کرکٹ میچز ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز، جو 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہوئی تھیں، میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایشیئن گیمز بھارت پاکستان کوارٹر فائنل

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے قرضوں پر مارک اپ کی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی
  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • دریائے راوی میں بلوکی بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ
  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں