نیلم منیر نے شادی کے بعد اداکاری کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئیں ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)
انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔
نیلم منیر نے اپنے مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)
واضح رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے۔
نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور افسر کام کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیلم منیر نے
پڑھیں:
28 مئی یوم تکبیر پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) 28 مئی یوم تکبیر پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کی طرز پر صوبہ پنجاب میں بروز بدھ 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے 28 مئی کو تمام سرکاری دفاتر بند ہوں گے۔
جرمنی نے فوج کو حکم دیدیا، میزائل اور ہتھیار جمع ہونے لگے