محکمہ اطلاعات کے مطابق پہلی بار وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے باقی تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے فنانس ڈوبرین کو 12.25 ارب روپے کی باقی رقم جاری کرنے کا موقع ملے گا، جو ترقیاتی منصوبوں کی بلا تعطل پیش رفت کو یقینی بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز پلاننگ کمیشن کی جانب سے بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور ہو گئے۔ پلاننگ کمیشن نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کو بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور کر لیا ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق پہلی بار وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے باقی تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے فنانس ڈوبرین کو 12.

25 ارب روپے کی باقی رقم جاری کرنے کا موقع ملے گا، جو ترقیاتی منصوبوں کی بلا تعطل پیش رفت کو یقینی بنائے گا۔   کئی سالوں سے گلگت بلتستان مسلسل اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کو ششماہی بنیادوں پر جاری کیا جائے تاکہ خاص طور پر علاقے کے محدود ورکنگ سیزن کے دوران فنڈز کی بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ فنانس ڈویژن کے ان فنڈز کے اجراء سے منصوبوں کو بروقت فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے، جس سے زیادہ سے زیادہ منصوبے مکمل ہوں گے اور معیار کو برقرار کھنے کے سخت اصولوں پر عمل کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ یہ منظوری گلگت بلتستان کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو اڑان پاکستان پروگرام کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے گلگت بلتستان کے

پڑھیں:

اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
  • مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے 
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • خیبر پختونخوا، انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ میںبے ضابطگیوں کا انکشاف
  • گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے