فلا ڈیلفیا : ڈرائیورنے کار ہجوم پر چڑھادی‘ 3افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
فلاڈیلفیا : ہجوم پر کار چڑھانے کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ڈرائیور نے فٹ بال گراؤنڈ سے نکلنے والے ہجوم پر کار چڑھادیا۔ پولیس کو کہنا ہے کہ واقعے میں 3افراد زخمی ہوئے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بظاہر واقعے میں دہشت گردی کا امکان شامل نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔