Jasarat News:
2026-07-24@01:53:51 GMT

ملتان گیس ٹینکر سانحہ: اموات 6 ہوگئیں، مقدمہ درج، 3 گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

ملتان/ اسلام آباد (اے پی پی) ملتان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے گیس ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی، پولیس ترجمان کے مطابق اس المناک سانحے کا مقدمہ ڈرائیور سمیت 8 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں درج کردیا گیا اوراس سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلیے دعائے مغفرت، متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق چند افراد ٹینکر سے ری فلنگ کر رہے تھے کہ زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ ترجمان کے مطابق آگ نے قریبی علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے 6 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار