اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ (یو این ڈی پی ) کے پاکستان میں منصوبے اہمیت کے حامل ہیں،ان منصوبوں کے لیے مناسب منصوبہ بندی، شفاف رپورٹنگ اور قومی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر خزانہ نے منصفانہ ، مؤثر اور بہترین ٹیکس کے نظام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ٹیمیں آنے والے دنوں میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیں گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تشویشناک ہے اور 8 سے 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے ملکی معیشت اور عالمی حیثیت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ وزیر خزانہ نے اس تناسب کو اگلے 3 سال میں 13.

5 فیصد تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندہ ڈاکٹر سیموئیل رزک نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں عوامی و نجی شعبے کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر سیموئیل رزک نے یو این ڈی پی کی مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، جن میں سماجی ترقی، ماحولیاتی لچک، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے یواین ڈی پی منصوبوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے زور دیا کہ ان منصوبوں کے لیے مناسب منصوبہ بندی، شفاف رپورٹنگ اور قومی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں کی کامیابی کا انحصار ان کے مکمل طور پر سرمایہ کاری کے قابل، بینک کے معیارات کے مطابق اور بین الاقوامی معیار کے تحت نگرانی اور رپورٹنگ پر ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب

پڑھیں:

افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ

افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے وزیر خزانہ کی زوم میٹنگ ہوئی جس میں حکومتی معاشی اصلاحات کا خاکہ پیش کیا گیا، یہ میٹنگ پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے جائزے کے سلسلے کا حصہ تھی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے، حکومت کی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو جون تک 10.6 تک پہنچ جائے گی، پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس اہم کامیابیاں ہیں۔

میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ نے پائیدار اور جامع ترقی کیلئے برآمدات بڑھانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے پر زور دیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں ادارہ جاتی اور تجارتی سرمائے کی آمد، ترسیلات زر اور تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کا کردار نمایاں ہے۔

اس موقع پر بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، نواز شریف ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کےلئے مقرر پہلگام واقعہ: پاکستان نے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • یمنی وزیراعظم احمد بن مبارک کا استعفیٰ: وزیرخزانہ سالم بن برائیک وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد
  • ڈاکٹر رضا محمد کی اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • وفاق سے پیسے نہ ملے تو بجٹ پیش نہیں کر سکیں گے، وزیر خزانہ جی بی
  • وزیرِ خزانہ او راو آئی سی سی آئی کا ٹیکس اصلاحات اور اقتصادی ترقی پر اتفاق
  • بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل تبدیل کرکے پیش کیا گیا، زابد ریکی
  • معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیرخزانہ
  • افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ
  • حکومت معاشی استحکام کے ساتھ نجی شعبے کو ترقی کا اہم محرک بنانے کے لیے پُرعزم ہے، وفاقی وزیرخزانہ
  • پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
  • شہبازشریف نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی