Jasarat News:
2025-04-26@02:22:50 GMT

فی بوری سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1396 روپے ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.

66 فیصد کم ہے۔گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1396 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کیدوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں بھی 1384 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے، راولپنڈی 1344، گوجرانوالہ 1370، سیالکوٹ 1380، لاہور 1450، فیصل آباد 1410، سرگودھا 1393، ملتان 1391، بہاولپور 1400، پشاور 1400 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1350 روپے ریکارڈکی گئی۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 11700 روپے کمی کے بعد 352000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 10031 روپے کمی کے بعد 301783  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276644  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 116 ڈالر کمی کے بعد 3338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
  • سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانیں 
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی