26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط، جس نے ملک کا نظام بدل کررکھ دیا، جسٹس محسن کیانی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے، جس نے پورے ملک کا نظام بدل کررکھ دیا ہے۔
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مجھے آج بار نے صرف چائے پلانے کے لیے مدعو کیا تھا، پھر مجھے کہا گیا آپ نے صرف کچھ وکلا کو سرٹیفکیٹ دینے ہیں۔ پھر یہاں آکر بتایا کہ وہ سرٹیفکیٹ صرف 60 ہیں۔ پھر یہاں آکر مزید پتا چلا کہ یہاں تو میڈیا بھی ہے ۔ اس موقع پر ہال میں قہقہے لگ گئے۔
اپنے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں کے سامنے ہر چیز سامنے رکھے ۔ مضبوط بار چاہیے جن میں سے ججز منتخب کیے جائیں۔ ہر بار کا حق ہے کہ اس کو جگہ ملے ۔ ہم جلد اسلام آباد سے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجیں گے ۔ ہم اپنے اسلام آباد کے ہی ججز کو یہاں تعینات کریں گے۔ جو فریش تعیناتیاں ہوئیں، وہ بھی اسلام آباد سے ہوں گی۔ یہ امیج بنا ہوا ہے کہ باہر سے ججز یہاں تعینات ہو جاتے ہیں اور یہاں کے ججز کا حق ختم ہو جاتا ہے ۔ ہونا یہ چاہیے کہ جو جج تعینات ہو وہ اسلام آباد بار سے ہو۔
جسٹس محسن کیانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق جو تعریفی کلمات کہے گئے، میں خود کو اس کے قابل نہیں سمجھتا۔ میری والدہ نے کہا تھا کہ کوئی تمہیں چڑھائے تو مغرور نہ ہو جانا۔
انہوں نے کہا کہ جو جدوجہد اسلام آباد ہائیکورٹ بار کونسل اور ایسوسی ایشن کر رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔ قانون کی درست تشریح سے ہی پاکستان کو ترقی کی منازل پر دیکھ سکتے ہیں۔ چاہے 26ویں آئینی ترمیم ہی ہو، آپ کو اپنے اداروں سے مایوس نہیں کر سکتے۔اس طرح کے مراحل پاکستان کی تاریخ میں آتے رہے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایک خط نے پورے ملک کے نظام کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو بالآخر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ ہی سنے گا۔ یہ ایشو پاکستان کے عوام اور نظام کی بقا کے لیے حل ہو گا۔ ہمیں وہ آزاد جج چاہییں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں۔ لوگوں کی امید آج عدلیہ، پارلیمان اور میڈیا سے ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی نے 26ویں آئینی ترمیم اسلام آباد کہا کہ ایک خط نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ کائلی میئرز کو رسی وین ڈر ڈیوسن اور میٹ شارٹ کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق، رسی وین ڈر ڈیوسن ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 10 میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ میٹ شارٹ بھی اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کے انخلاء کے بعد، ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کیا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ “ہم رسی وین ڈر ڈیوسن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔ ہماری ٹیم نے اب تک بہترین کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ہم کسی بھی صورت چانس نہیں لینا چاہتے۔”
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ “کائلی میئرز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تسلسل سے پرفارم کرتے آئے ہیں اور ان کی شمولیت سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔”
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل مینجر ریحان الحق کا کہنا تھا کہ “کائلی میئرز ہماری ٹیم کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ہم پی ایس ایل سیزن 10 کا ٹائٹل جیتنے پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہیں۔”
مزیدپڑھیں:لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی